26 جولائی 2013 - 19:30
مصر، فوج اور مرسی کے حامی آمنے سامنے + تصویر

مصر کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی کی درخواست پر مصری فوج کے حامی عوام بھی سڑکوں پر آگئے ہیں اور اس طرح معزول صدر مرسی کے حامیوں کے مد مقابل آگئے کہ جو پہلے سے ہی سڑکوں پر موجود ہیں۔

ابنا: محمد مرسی کے مخالفین قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر جمع ہیں جبکہ انکے حامی دار الحکومت کے سب سے بڑے محلے نصر میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اس بحران کا کوئی حل تلاش نہیں کیا گیا تو بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور داخلی جنگ کا خطرہ ہے۔ادھر اخوان المسلمون نے بھی جنرل السیسی کے اس اقدام کو داخلی جنگ سے تعبیر کیا ہے اور اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محمد مرسی کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئیں۔

.....

/169